28ویں ترمیم کا مسودہ نہیں ،عمران کیسے حمایت کرسکتے :شیخ وقاص

 28ویں ترمیم کا مسودہ نہیں ،عمران کیسے حمایت کرسکتے :شیخ وقاص

لانگ مارچ پر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہمارا کیا تعلق ،اب ہر قسم کے اتحاد پر تیار امید ہے عمران خان کوشفا ہسپتال منتقل کیا جائیگا:دنیا مہربخاری کیساتھ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے نورین نیازی ، عظمیٰ خان بزرگ خواتین ہیں،انہیں ناجائز طریقے سے جیل میں رکھا ہوا تھا، انہیں رہائی مل گئی ہے ، علیمہ خان ،بشریٰ بی بی،یاسمین راشد، عالیہ حمزہ کو بھی رہا کیا جائے ، پروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کی سرگرمیاں حکومت کو پسند نہیں تھیں، وہ کارکنوں کو متحرک کرتی رہتی تھیں، علیمہ خان،نورین نیازی ، عظمیٰ خان عمران خان کی بہنیں ہیں، وہ بھائی کو کسی صورت نہیں چھوڑ سکتیں۔ وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ  کا مسئلہ بہت سنگین ہے ،یہ بات عدالت کو بتائی گئی ہے۔

عمران خان کے بلڈٖ پریشر کا بھی مسئلہ ہے ،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کرنا چاہیے ،ہم تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں عمران خان کے کیس کو سیاسی انداز میں نہ لیں ،ہمیں امید ہے کہ عمران خان کوشفا ہسپتال منتقل کیا جائے گا ۔ایک سوال پر کہا کہ یہ جو ملاقات ہوئی ہے میں نہیں سمجھتا کہ یہ 28ویں ترمیم کے تناظر میں ہوئی ہو ،ابھی تو 28 ویں ترمیم کا مسودہ سامنے نہیں آیا،عمران خان کیسے حمایت کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے پہلے مولانا فضل الرحمن کو اپروچ کیالیکن مولانا نے کہا ہمار ا لانگ مارچ سے کیا تعلق ہے ، سہیل آفریدی بھی مولانا سے ملے تھے ، مولانا نے انکار کیا ، جس پر سہیل آفریدی کو مایوسی ہوئی،اب جو ملاقاتیں ہورہی ہیں ان میں مولانا ہر قسم کے اتحاد کا سوچ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...