بلوچستان :تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت

بلوچستان :تانبے اور سونے  کے نئے ذخائر دریافت

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر)ماری انرجیز نے بلوچستان میں تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت کرلیے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ماری انرجیز نے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے اہم ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔ماری منرلز نے دو مراحل میں 25 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل کی، ڈرلنگ کے دوران 500 میٹر گہرائی تک تانبے کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی، معدنی ذخائر تقریبا 1.4 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دوسرے مرحلے کی ڈرلنگ کے نمونوں کے لیبارٹری نتائج 2027 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہیں، اگلے مرحلے میں ایک ہزار میٹر گہرائی تک مزید ڈرلنگ کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...