گھر کے کسی معاملے میں فیصلہ کرنیکی اجازت نہیں:شاہ رخ

 گھر کے کسی معاملے میں فیصلہ کرنیکی اجازت نہیں:شاہ رخ

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ منت گوری کا گھر ہے ، مجھے گھر کے کسی بھی معاملے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔۔۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں میزبان کے سوال پر اداکار نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ گھر میں مجھے تقریباً کسی بھی معاملے میں فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔شاہ رخ خان نے واضح کیا کہ منت دراصل اہلیہ گوری خان کا گھر ہے ، ہم نہ وائی فائی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، نہ بستر پر کھانا کھا سکتے ہیں، نہ رنگوں اور پینٹنگز کے بارے میں کچھ کہہ سکتے ہیں، سیڑھیوں، لفٹ، چھت، فانوس اور روشنیوں کے معاملے میں بھی ہم کچھ نہیں بول سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...