کنٹونمنٹ انتخابات، جواب نہ ملاتومجبوراً حکم کرینگے :الیکشن کمیشن

کنٹونمنٹ انتخابات، جواب نہ ملاتومجبوراً حکم کرینگے :الیکشن کمیشن

اسلام آباد(دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے ملک کے 42کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کے مطابق 42 کنٹونمنٹ بورڈز کی مدت 11 اپریل 2026 کو ختم ہو گئی تھی۔

 قانون کے تحت 8 اگست تک نئے انتخابات کرانا لازم تھے ، تاہم مقررہ وقت میں انتخابات نہیں ہو سکے ،تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 جنوری 2026 کو حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا اور 20 اپریل کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست بھی شائع کر دی تھی تاہم انتخابات کے انعقاد کے لیے کنٹونمنٹ ایکٹ کی دفعہ 19 ڈی کے تحت وفاقی حکومت کی باضابطہ درخواست قانونی طور پر ضروری ہے تاہم معاملہ وزیراعظم آفس میں زیر التوا ہے ،حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر وزیراعظم آفس کی جانب سے جواب موصول نہ ہوا تو الیکشن کمیشن مناسب حکم جاری کرنے پر مجبور ہوگا، مزید سماعت تین ہفتے بعد مقرر کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...