گھڑی میں وقت بتاتے ہوئے ‘او کلاک’ کیوں کہا جاتا ہے
مشی گن(نیٹ نیوز)ہم روزانہ کئی مرتبہ گھڑی دیکھتے ہیں اور انگریزی میں وقت بتاتے ہوئے ایک، دو یا تین بجے کے ساتھ ‘او کلاک’ کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً ون او کلاک یا سیون او کلاک وغیرہ۔۔۔
، بظاہر عام سے لفظ کے پیچھے انگریزی زبان کی کئی صدیوں پرانی تاریخ چھپی ہے ، یونیورسٹی آف مشی گن کی انگریزی زبان کی پروفیسر این کرزن کے مطابق ‘او کلاک’ دراصل انگریزی کے الفاظ ‘آف دی کلاک’ کا مختصر روپ ہے ، جس کا مطلب ہے ‘گھڑی کے مطابق’۔ چودھویں صدی میں جب یورپ میں عوامی عمارتوں پر وقت بتانے والی گھڑیاں نصب ہونا شروع ہوئیں تو وقت معلوم کرنے کا ایک نیا ذریعہ سامنے آیا۔ یوں ‘آف دی کلاک’ کی اصطلاح گھڑی کے مطابق وقت بتانے کے لیے استعمال ہونے لگی، جو رفتہ رفتہ مختصر ہوکر ‘او کلاک’ بن گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments