جڑانوالہ : عدالت سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ ، 3 افراد قتل

	جڑانوالہ : عدالت سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ ، 3 افراد قتل

ستیانہ میں شہادت وغیرہ نے مبینہ طور پر گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ کی ،جاویداور وقاص موقع پر دم توڑ گئے علی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، دوران علاج دم توڑ گیا ، سی پی او کا نو ٹس،ملزم پکڑنے کیلئے ٹیم تشکیل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ ستیانہ کے علاقہ 231 گ ب ٹوانہ کے قریب دیرینہ دشمنی کی بنا پر تہرے قتل کی واردات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے جاوید، وقاص اور علی زندگی کی بازی ہار گئے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تھانہ ستیانہ کے علاقہ 231 گ ب ٹوانہ کے قریب جوڈیشل کمپلیکس جڑانوالہ میں پیشی کے بعد واپس جانے والے افراد پر مخالفین شہادت وغیرہ نے مبینہ طور پر گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 592 آہلو دی جھوک کے رہائشی جاوید اور وقاص موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے علی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم اور مقتول فریقین مبینہ طور پر مختلف مقدمات میں ملوث ہونے کے ساتھ دیرینہ دشمنی بھی رکھتے تھے ۔ ادھر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے تہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی جڑانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...