سیانے کوے کی نئی صلاحیت نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا

سیانے کوے کی نئی صلاحیت نے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا

برلن(نیٹ نیوز)چند برسوں کے دوران سائنس نے جانا ہے کہ کوے چیزیں بنانے ، ذخیرہ کرنے اور ٹولز کی نگہداشت کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔اب سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ یہ پرندہ انسانوں اور بندروں سے دوگنا زیادہ تیزی سے فیصلے کرسکتا ہے ۔۔

جرمنی کی ٹوبنگن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس پرندے پر کیے جانے والے تجربات میں دریافت ہوا کہ آنکھوں سے دیکھتے ہوئے کوے کو ایک فیصلہ کرنے میں محض 235 ملی سیکنڈ کا وقت لگتا ہے ۔درحقیقت وہ پرواز کے دوران پلک جھپکنے سے بھی کم وقت میں متحرک نقطوں کے گھومنے کے پیٹرن کا تعین کرکے اس کے مطابق ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ محققین کو جس چیز نے زیادہ حیران کیا وہ یہ تھا کہ بظاہر کوے اسی طرح کے دماغی طریقہ کار کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، جو انسانوں اور دیگر ممالیہ جانداروں میں نظر آتا ہے ، حالانکہ ان پرندوں کا دماغ کافی مختلف ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...