جہاز کے باتھ روم کا نلکا خراب،طیارہ تالاب بن گیا
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک مسافر طیارے کے باتھ روم کا نل اچانک خراب ہونے سے جہاز کے اندر پانی پھیل گیا۔۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق فرنٹیئر ایئرلائنز کی ڈینور سے ڈیٹرائٹ جانے والی پرواز دوران سفر باتھ روم کے واش بیسن سے پانی رسنے کے باعث مشکل میں پھنس گئی۔طیارے کے اگلے حصے میں موجود نل سے پانی تیزی سے بہنے لگا اور مسافر کیبن کے فرش اور گزرگاہ تک میں پھیل گیا اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ شدید بد انتظامی پر مسافر بھی برہم ہوگئے ۔پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ پانی کی بڑی مقدار طیارے کے برقی نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے جس کے بعد شکاگو کے اوہیر ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔رپورٹ کے مطابق طیارے میں سفر کرنے والے ایک پلمبر نے پانی بند کرنے میں مدد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments