ٹریفک،شور شرابہ دل کے امراض کو کیسے دعوت دیتا ہے
نیو یارک(نیٹ نیوز)ماہرینِ صحت طویل عرصے سے اس بات پر زور دیتے آرہے ہیں کہ انسان کی جسمانی صحت کا براہِ راست تعلق اس کے گردونواح کے ماحول سے ہوتا ہے ۔حال ہی میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن۔۔
کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کے شور کا مستقل سامنا کرنا انسان کے دل کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ اچھی نیند بھی انسان کو ٹرانسپورٹ کے مسلسل شور کی وجہ سے دل پر پڑنے والے منفی اثرات سے مکمل طور پر محفوظ نہیں رکھ سکتی۔زیادہ شور کی وجہ سے انسان کا اعصابی نظام مستقل دباؤ میں رہتا ہے ، جس سے جسم میں تناؤ پیدا کرنے والے ہارمونز (جیسے کورٹیسول اور ایڈرینالائن) کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ طویل عرصے تک یہ کیفیت بلڈ پریشر میں اضافے اور دل کی نالیوں میں سختی کا باعث بنتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments