ٹرین کے آخری ڈبے پر \'X\' کا نشان کیوں ہوتا ہے ؟

ٹرین کے آخری ڈبے پر \'X\' کا نشان کیوں ہوتا ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز)آپ نے ٹرین کے آخری ڈبے کے پیچھے انگریزی حرف ‘X’ کا بڑا سا نشان ضرور دیکھا ہوگا۔۔

،بظاہر یہ ایک عام سی علامت دکھائی دیتی ہے ، لیکن اس کے پیچھے ریلوے کا ایک اہم حفاظتی اصول کام کرتا ہے ، جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ گزرنے والی ٹرین مکمل ہے یا اس کا کوئی ڈبہ راستے میں الگ ہو گیا ہے ۔ریلوے کے حفاظتی نظام میں اس نشان کی مدد سے سٹیشن ماسٹر، سگنل کیبن میں موجود عملہ اور دیگر ریلوے ملازمین تصدیق کرتے ہیں کہ ٹرین کا آخری ڈبہ بھی گزر چکا ہے اور اس کا کوئی حصہ پیچھے نہیں رہ گیا۔ اگر کسی سٹیشن سے گزرنے والی ٹرین کے آخری حصے پر مقررہ شناختی نشان ‘ایکس’ یا کراس موجود نہ ہو تو ریلوے عملہ اسے معمول کی صورتِ حال نہیں سمجھتا۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ٹرین کا آخری ڈبہ ابھی نہیں گزرا یا اس کی کچھ بوگیاں راستے میں الگ ہو کر پیچھے رہ گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...