قندھار :پاکستانی ادویات کی مارکیٹوں پر طالبان کا دھاوا،11زخمی

قندھار :پاکستانی ادویات کی مارکیٹوں پر طالبان کا دھاوا،11زخمی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان کے شہر قندھار میں پاکستانی ادویات کی مارکیٹوں پر طالبان اہلکاروں کی کارروائی کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا احتجاج پرتشدد تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

 جس کے نتیجے میں 6 شہریوں اور 5 طالبان اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 22 تاجر اور دکانوں کے ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا،افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق قندھار میں طالبان اہلکاروں نے ادویات کی مارکیٹوں پر دھاوا بولتے ہوئے پاکستانی ادویات ضبط کرنے اور انہیں نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی، جس پر تاجروں اور شہریوں نے شدید احتجاج کیا، احتجاج کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی اور مظاہرین اور طالبان اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے طالبان اہلکاروں کی کارروائی کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو ڈنڈوں اور پتھروں سے نشانہ بنایا۔ جھڑپوں کے دوران طالبان اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 عام شہری زخمی ہوئے جبکہ 5 طالبان اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افغان شہریوں کو بھی طالبان اہلکاروں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان بنیادی طبی سہولیات اور ادویات کی ضروریات پوری کرنے کے لیے درآمدات پر انحصار کرتا ہے ، جن میں تقریباً 70 فیصد ادویات پاکستان سے فراہم کی جاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...