طویل سپیلز کرنا ہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی :ثاقب خان

 طویل سپیلز کرنا ہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی :ثاقب خان

اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا،قومی فاسٹ بالر کی گفتگو

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر ثاقب خان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی گیند کروانے سے قبل دبا محسوس ہو رہا تھا تاہم کوچ اور کپتان کے ساتھ طے شدہ حکمت عملی کے تحت بالنگ کی، ٹیسٹ ڈیبیو پر 7 وکٹیں حاصل کرنا میرے لیے یادگار لمحہ ہے جس پر اہلخانہ بھی بے حد خوش ہیں۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ثاقب خان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ اس فارمیٹ میں بالرز کو طویل سپیلز کرنا پڑتے ہیں۔ کوچ اور کپتان کے ساتھ مشاورت کر کے منصوبہ بنایا تھا کہ آف سٹمپ کے قریب زیادہ بالنگ کرنی ہے تاکہ بیٹرز سے غلطیاں ہوں اور کیچز کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے آغاز پر 8 اوورز کے سپیل میں 5 وکٹیں حاصل کرنا ان کے لیے خاص تجربہ تھا، اس دوران سری لنکا کی بیٹنگ لائن اپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ثاقب خان نے کہا ہے کہ ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا۔ ایک ہی لائن اور لینتھ پر گیندیں کیں، جس کی وجہ سے سوئنگ بھی ملی۔ محمد عباس نے سپیلز کے دوران میری رہنمائی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...