ہائیکورٹ نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا،حکم امتناع جاری
الیکشن کمیشن کا21اکتوبرکانوٹیفکیشن بھی معطل، فریقین سے رپورٹ اورپیراوائزکمنٹس طلب کرلیے ،تحریری حکم الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں20دسمبرکوہونیوالے بلدیاتی انتخابات روک دیئے ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول اور الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیااور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ اور پیرا وائز کمنٹس طلب کرلیے ۔جسٹس عمیر مجید ملک نے امجد علی کی درخواست پر سماعت تحریری حکمنامہ جاری کردیا،جس کے مطابق درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عادل عزیز قاضی نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت ہر یونین کونسل نو وارڈز میں تقسیم تھی،الیکشن کمیشن نے 12 دسمبر 2024 کو حدبندی کے اوقات کار جاری کیے ،الیکشن کمیشن نے حدبندی کی تکمیل کے بعد 26 دسمبر 2025 کا انتخابی پروگرام جاری کیا جسے بعد میں واپس لے لیا گیا،اسلام آباد کیپٹل ٹریٹری لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2026 کے نفاذ سے تین ٹاؤن کارپوریشنز بنائی گئیں،یونین کونسلوں کی تعداد 125 سے بڑھ کر 130 ہو گئی، الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2026 کے حکم کے تحت بحال شدہ قانون پر انتخابات کرانے کا فیصلہ کر کے اسی روز انتخابی شیڈول جاری کیا،درخواست گزار کے مطابق انتخابات کے انعقاد سے قبل ایل جی ایکٹ 2015 اور الیکشنز ایکٹ کے مطابق نئی حدبندی اور ووٹر لسٹوں کی تیاری ضروری ہے ، سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ اے پی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کر دیا ہے ۔ الیکشن شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 20 دسمبر کو ہونا تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments