صنعتکار کیخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ، واپس لیا جائے ، طلعت محمود

صنعتکار کیخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ، واپس لیا جائے ، طلعت محمود

پانی، گیس اور بجلی بحران پر آواز اٹھانے والے کو نشانہ بنایا جا رہا ، صدر کراچی چیمبر

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبرکے صدر طلعت محمود نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا کے ایک صنعتکار و تاجر رہنما کے خلاف کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایکٹ 2023 کے تحت ایف آئی آر درج کیے جانے کی شدید مذمت کی اور اسے بظاہر ایک انتقامی کارروائی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے متعلقہ حکام کے طرزعمل اور نیت پر سنگین سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ طلعت محمود نے کیس کے پس منظر اور حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ صنعتکار نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کام کرنے والے صنعتکاروں، مینوفیکچررز، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو درپیش پانی، گیس اور بجلی کے سنگین اورمسلسل جاری بحرانوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...