اسٹاک ایکسچینج ،تیزی، 54 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں
500پوائنٹس بڑھ کر کے ایس ای 100انڈیکس 177873پر بند ہوا حصص کی مالیت میں 111ارب روپے کااضافہ،کاروباری حجم 2.58فیصد کم رہا
کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران کے درمیان کشیدگی رکنے ، ملک میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر کی دریافت کی خبر اور میکرو اکنامک استحکام کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کو اتارچڑھاو کے باوجود تیزی رہی۔ تیزی کے سبب 54.14فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1کھرب 11ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا جس سے ایک موقع پر508پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 77ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی تھی، ایک موقع پر 1910پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 79ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی ،لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 500.11پوائنٹس کے اضافے سے 177873 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 152.18پوائنٹس کے اضافے سے 51887.21 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 589.19 پوائنٹس کے اضافے سے 106712.07 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1169.47 پوائنٹس کے اضافے سے 255042.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 2.58 فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز 1ارب 4کروڑ 28لاکھ 09ہزار 816 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی 497کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 284 کمپنیوں کے حصص بھاو میں اضافہ، 184 میں کمی اور 29 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments