فیصل بینک اور اسٹیٹ بینک کا خصوصی افراد کی مالیاتی شمولیت کے فروغ کیلئے اشتراک

فیصل بینک اور اسٹیٹ بینک کا خصوصی افراد کی مالیاتی شمولیت کے فروغ کیلئے اشتراک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل بینک لمیٹڈ نے اسٹیٹ بینک۔ بینکنگ سروسز کارپوریشن کے اشتراک سے گوجرانوالہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیف میں خصوصی افرادکے لیے مالیاتی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔۔

۔اس اقدام کا مقصد بینکاری خدمات تک رسائی اور ان کے بارے میں آگاہی کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر فیصل بینک نے اپنی ڈیجیٹل بینکاری سہولیات کا عملی مظاہرہ کیا، اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کی اور خصوصی صارفین کے لیے Oladocکے ذریعے دستیاب مفت ڈیجیٹل طبی سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ ہم قابل رسائی بینکاری سہولیات، ڈیجیٹل جدت اور ایسے اقدامات کے ذریعے خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں جو ان کی مالی خودمختاری اور مجموعی فلاح و بہبود میں مددگار ثابت ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...