باغ :ارجہ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان

باغ :ارجہ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان

پاکستان اس کے ریاستی ادارے ہماری حفاظت ،امن کے ضامن ہیں ، ٹریڈ یونین

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) با غ ارجہ بازار کے تاجروں نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستا ن اور ریاستی اداروں کے خلاف بیانیے کو مسترد کر دیا ۔ارجہ بازار باغ ٹریڈ یونین کے تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا کہنا تھا کہ حقوق کے نام پر جاری انتشار اور شرپسندانہ سرگرمیوں نے کاروبار اور عوامی زندگی کو شدید متاثر کیا۔ جتھے میں شامل شرپسند عناصر نے بندوق کے زور پر لوگوں کو جلوسوں میں شرکت پر مجبور کیا اور ریاست کے خلاف ورغلانے کی کوشش کی۔تاجروں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے ریاستی ادارے ہماری حفاظت اور امن کے ضامن ہیں ، آئندہ ارجہ بازار میں اس فسادی اور مسلح جتھے کی کسی کال پر نہ ہڑتال کی جائے گی اور نہ ہی احتجاج ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...