نئے صوبوں کا محاذ کھولنا دانشمندی نہیں
مانانوالہ(آن لائن)سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے ملک اس وقت داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر بڑے چیلنجز سے گزر رہا ہے۔۔۔
ایسے میں نئے صوبوں کا نیا محاذ کھولنا دانشمندی نہیں ہو گی، خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی نیت پر شک نہیں کرتے ، سب ملک سے مخلص ہیں لیکن ترجیحات کا تعین ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹ بننے میں کوئی حرج نہیں، اس سے گورننس بہتر ہو سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments