نئے صوبے ہرصورت بننے ، چاہے ریفرنڈم کروا لیں:قیصرشیخ

نئے صوبے ہرصورت بننے ، چاہے ریفرنڈم کروا لیں:قیصرشیخ

ہر ضلع کو برابر وسائل ملنے چاہئیں، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں:وفاقی وزیر موجودہ نظام سے عوام نہیں امراء کو فائدہ ،پنجاب آبادی کے لحاظ سے 13واں بڑا ملک

چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ نئے صوبے ہر صورت بننے ہیں، چاہے ریفرنڈم کروا لیں۔ عوام کی رائے واضح ہے وہ نئے صوبے چاہتے ہیں۔چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ حکومتیں اور سیاسی جماعتیں نئے صوبے بنانا نہیں چاہتیں، نئے صوبے تو ہر صورت بننے ہی بننے ہیں، ہر ضلع کو برابر وسائل ملنا چاہئیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 13واں بڑا ملک بنتا ہے ، اگر ایک شخص کے پاس تمام پنجاب کے وسائل ہوں گے تو وہ کیسے نئے صوبے چا ہے گا ۔ ہماری سیاسی جماعتوں میں جمہوریت بھی نہیں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ نظام عوام کو نہیں صرف امراء اور حکمرانوں کو فائدہ پہنچاتا ہے ، نظام وہی ہونا چاہئے جو عام آدمی کو فائدہ پہنچائے ، پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو راستہ صرف اور صرف تعلیم ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...