پختونخوا میں نظام صحت بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کا کردار ضروری :مشیرصحت
پشاور (دنیا نیوز) مشیر صحت خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم نظام صحت کو بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔۔۔
پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے کہا کہ ایک ہزار بچوں میں سے 42 بچے دورانِ زندگی یا پیدائش کے مراحل میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جبکہ متعدد مائیں بھی بچوں کی پیدائش کے دوران وفات پا جاتی ہیں۔ دورانِ زچگی اموات کی شرح میں کمی لانا ضروری ہے ،صوبے کے ہسپتالوں میں بستروں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے جبکہ بعض ہسپتالوں میں ایک بستر پر تین مریض زیر علاج ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments