پی پی رہنمائوں کی ملاقاتیں
کراچی(آئی این پی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر سید اسد علی شاہ اور۔۔
ڈاکٹر محمد مسنون شاہ بھی موجود تھے ، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی سے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے ملاقات کی جس میں سید شفقت شاہ شیرازی بھی شریک تھے ۔ملاقات میں سجاول کے عوام کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔بلاول سے سینیٹر بیرسٹر ضمیر گھمرو نے بھی ملاقات کی جس میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments