چینی برآمد گی کی اجازت نہ ملنے پر شوگر انڈسٹری سراپا احتجاج
وفاقی وزیر نے 7لاکھ ٹن برآمد کا وعدہ کیا تھا، ملک میں کوئی شوگر پالیسی نہیں:عہدیدار چینی برآمد کرنے اور کرشنگ سیزن آغاز کیلئے 15 روز کی مہلت دی جائے :ملز مالکان
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ملک میں چینی کے وافر ذخائر مگر برآمد کی اجازت نہ ملنے پر شوگر انڈسٹری سراپا احتجاج بن گئی، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی پالیسیوں کو بحران کی وجہ قرار دیدیا۔ ملز مالکان نے چینی برآمد کرنے اور کرشنگ سیزن آغاز کیلئے 15 روز کی مہلت دینے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم غنی عثمان کے مطابق ملک میں15لاکھ ٹن تک اضافی چینی موجود ہے ،وفاقی وزیر رانا تنویر نے 7لاکھ ٹن برآمد کا وعدہ کیا تھا، مگر اجازت نہ مل سکی ۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال تین لاکھ ٹن چینی درآمد کی گئی جبکہ مقامی پیداوار اضافی ہونے کے باوجود برآمد نہیں کی گئی۔ سینئر وائس چیئرمین محمد رفیق کے مطابق ملک میں کوئی شوگر پالیسی نہیں۔صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان کوآرڈی نیشن کا فقدان ہے ، انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments