بری امام ہاؤس ملکیتی دستاویزات جمع کرائیں:ہائیکورٹ

بری امام ہاؤس ملکیتی دستاویزات جمع کرائیں:ہائیکورٹ

درخواست گزار کو ثابت کرنا ہوگا وہ زمین کا مالک اور قابض ہے :جسٹس ایاز شوکت CDAدستاویزات، ریکارڈ کا جائزہ لے ، دو دن میں فیصلہ کرے :عدالت، کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے بری امام ہاؤس سیل کرنے کے خلاف کیس میں سی ڈی اے کی ڈی سیل کرنے کے حکم امتناع کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار پانچ روز میں سی ڈی اے کو بری امام ہاؤس کی ملکیت کے دعویٰ کی دستاویزات جمع کرائے ، ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اس زمین کا مالک اور قابض ہے جس پر عمارت قائم ہے ۔ سی ڈی اے کے وکیل کاشف علی نے عدالتمیں موقف اختیار کیاکہ ہم نے متفرق درخواست میں سارا ریکارڈ لگایا ہے ۔ جسٹس ایاز شوکت نے کہا نہ آپ نے لکھا ہے کہ کتنا رقبہ ہے نہ ہی ملکیت کا لکھا، آپ نے بری امام ہاؤس کی ملکیت کا کوئی ڈاکومنٹ لگایا؟ آپ نے پٹیشن فائل کی اس کے ساتھ کچھ ریکارڈ نہیں لگایا، وکیل نے کہا یہ پراپرٹی میری ملکیت نہیں میں صرف دربار کا کیئر ٹیکر ہوں۔ جسٹس ایاز شوکت نے کہا آپ کے پاس دستاویزات ہیں تو نقل ہی دکھا دیں ، وکیل سی ڈی اے نے کہا انکروچمنٹ ہے ساری کوئی پراپرٹی نہیں، سی ڈی اے لینڈ پر تجاوز کیا، درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے ۔ عدالت نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں جسٹس ایاز شوکت کی عدالت سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار پانچ روز میں سی ڈی اے کو بری امام ہاؤس کی ملکیت کے دعویٰ کی دستاویزات جمع کرائے ، درخواست گزار کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اس زمین کا مالک اور قابض ہے جس پر عمارت قائم ہے ،زمین کے خسرہ نمبر وہی ہونے چاہئیں جو ملکیتی دستاویزات میں درج ہیں،سی ڈی اے درخواست گزار کی جمع کرائی دستاویزات اور اپنے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد دو دن میں فیصلہ کرے ، فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے اور نقل درخواست گزار کو فراہم کی جائے ، درخواست گزار زمین کی ملکیت ثابت نہیں کرتا تو سی ڈی اے کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...