بشریٰ بی بی کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے :شیخ وقاص

بشریٰ بی بی کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے :شیخ وقاص

اپریل میں آنکھوں کی پیچیدہ سرجری کی گئی، طبی ریکارڈ تک رسائی نہیں دی عمران خان کی صحت بھی بگڑ رہی ہے ، الشفا منتقل کیا جائے :پی ٹی آئی رہنما

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی اپریل میں آنکھوں کی پیچیدہ سرجری کی گئی تھی، تاہم انہیں اسی روز دوبارہ قیدِ تنہائی میں منتقل کردیا گیا۔ اب ان کی آنکھیں روشنی برداشت کرنے اور کھولنے کے قابل نہیں رہیں۔ مزید علاج فراہم نہ کیا گیا تو بینائی مستقل طور پر ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ ان کے طبی ریکارڈ تک بھی رسائی نہیں دی جا رہی۔ ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بھی طویل قیدِ تنہائی کے باعث مسلسل بگڑ رہی ہے ۔ دونوں کو فوری طور پر الشفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرکے ان کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج فراہم کیا جائے ، جیسا کہ عدالتوں کی جانب سے حکم دیا گیا ہے ۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے چیئرمین عمران خان کا چیف جسٹس صاحبان کے نام کھلا خط پڑھ کر انہیں گہرا دکھ اور تشویش ہوئی ہے ۔ ایک ایسا شخص جس نے 70 سال تک اس ملک کی خدمت کی، آج کسی خصوصی رعایت کے بجائے پہلے سے موجود عدالتی احکامات پر عمل درآمد اور قانون کے تحت حاصل بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کر رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...