آئینی عدالت کے آرڈر سے مایوسی ، کہا پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کر نے دیں:بیرسٹر گوہر

 آئینی عدالت کے آرڈر سے  مایوسی ، کہا پشاور ہائیکورٹ کو  فیصلہ کر نے دیں:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 5 نومبر کے آرڈر میں ترمیم کر دی۔۔

، لیکن ہمیں عدالت کے آرڈر سے بھی مایوسی ہوئی ہے ۔آئینی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے بیرسٹر گوہرنے کہا خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگانا، حکومت ختم کرنا غیر آئینی و غیر جمہوری اقدام ہے ، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے خلاف آئینی عدالت میں درخواست دائر کی تھی اور پشاور ہائیکورٹ کا فرض تھا کہ اس پر فیصلہ کرتی۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہم نے عدالت سے استدعا کی کہ پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں، پشاور ہائیکورٹ میں تو ابھی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا بھی فیصلہ ہونا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...