بلاول نے دیرکردی

بلاول نے دیرکردی

کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مسائل اور ملک کے نظام کی ناکامی پر بہت دیر سے آواز اٹھائی ہے۔

پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے ، سڑکیں تباہ حال اور ہسپتالوں میں ادویات ناپید ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خلاف ہیں تو انہیں اپنی جماعت کے گورنر سے استعفیٰ دلوانا چاہیے ۔ پی ٹی آئی کے انتخابی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر مخصوص نشستیں تقسیم کی گئیں اور اس سے مستفید ہونے والوں میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہے ۔ کراچی کی پانچ میں سے چار قومی اسمبلی کی نشستیں پیپلز پارٹی کو دی گئیں، بلاول جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کے حامی ہیں تو یہ نشستیں واپس کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...