محکموں میں اکھاڑ پچھاڑ، سی پی او راولپنڈی چند گھنٹوں بعد تبدیل
حسن مشتاق کا تبادلہ،صہیب اشرف پہلے راولپنڈی پھر گوجرانوالہ تعینات محمد اسد اے ڈی سی میونسپل سروسز قصوربن گئے ،اضافی چارج بھی سپرد
لاہور،راولپنڈی (کرائم رپورٹر،دنیا نیوز،این این آئی )پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلوں میں پالیسی کا فقدان ،نئے تعینات سی پی او راو لپنڈی صہیب اشرف کا چند گھنٹوں بعد دوبارہ تبادلہ ،سی پی او گوجرانوالہ غیاث گل کوتبدیل کرکے سی پی او راو لپنڈی تعینات کر دیا گیا،دیگر محکموں کے 9 افسروں کے بھی تقرروتبادلے کر دئیے گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق پنجاب حکومت نے سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کو تبدیل کر کے انہیں ڈی آئی جی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب لگا دیااور ان کی جگہ ایس ایس پی محمد صہیب اشرف کو سی پی او راولپنڈی تعینات کر دیا ،تاہم ان کی تعیناتی کے صرف چند گھنٹے بعد ہی محمد صہیب اشرف کو راو لپنڈی سے تبدیل کرکے سی پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا،علاوہ ازیں ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی کو تبدیل کرکے انہیں ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لاہور جبکہ محمد طاہر علی کونیا ڈی پی او خوشاب تعینات کر دیا گیا۔
دوسری طرف پنجاب حکومت نے مس سارہ امجد کی خدمات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سپرد کرکے ان کی جگہ سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ طارق محمود ملک کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ جہلم تعینات کر دیا اور انہیں قصور میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز تعینات کرنے کا سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ڈیرہ غازی خان محمد اسد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز قصور تعینات کر کے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی قصور کا اضافی چارج بھی سونپ دیا جبکہ علی عاطف کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ اسی طرح نیئر مصطفی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ڈیرہ غازی خان ، سیکشن آفیسر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ مخدوم یاسر قدوس کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر (اسٹیبلشمنٹ ٹو )سروسز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی،تقرری کے منتظر جواد حسین کو سیکشن آفیسر کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ ،سیکشن آفیسر کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ فیاض احمد کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ جبکہ تقرری کی منتظر مس سعدیہ جعفر کو سیکشن آفیسر کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments