فیروزہ سٹیشن،مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی
ملتان(خصوصی رپورٹر)فیروزہ ریلوے سٹیشن پر مال بردار ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرین آپریشن متاثر ، تفصیل کے مطابق فیروزہ ریلوے سٹیشن پر منگل کی صبح تکنیکی خرابی کے باعث قلعہ ستار شاہ اپ مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین کا انجن اور 7 لوڈڈ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
حادثہ صبح 5 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا۔ واقعے کے بعد ریلوے حکام نے ٹریک کی بحالی کے لئے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ ملتان اور سکھر سے ریلیف کرینز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ اپ ٹریک عارضی طور پر بند ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت ڈاؤن ٹریک کے ذریعے جاری رکھی جا رہی ہے تاکہ ریلوے آپریشن متاثر نہ ہو۔ متعلقہ ریلوے افسر اور عملہ موقع پر موجود ہیں اور ٹریک کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments