سی ایس ایس 2025، کامیاب 10اوایم جی افسروں کاتقرر

سی ایس ایس 2025، کامیاب 10اوایم جی افسروں کاتقرر

گریڈ 21کے عمران مہمند کو 3ماہ کیلئے ڈی جی نافسا کااضافی چارج دیدیاگیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سنٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے مقابلے کے امتحان 2025 میں کامیاب ہونے والے 10امیدواروں کو آفس مینجمنٹ گروپ (او ایم جی) میں گریڈ 17کے افسران کے طور پر تقرر کے احکامات جاری کیے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر جن امیدواروں کا تقرر کیا ہے ان میں رضوان عالم، گل رخ، صبا شہروم، طوبیٰ نعیم، خیزہ اسد، ہادیہ امجد، فرح نوشین، بختاور افتخار، آمنہ مختار اور ہاشم اشفاق شامل ہیں۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے افسر محمد عمران خان مہمند کو نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (نافسا) کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کا تقرر 18 ستمبر 2026 سے تین ماہ کیلئے ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...