دوران پرواز انٹرنیٹ سہولیات فراہمی کیلئے پی ٹی اے تیار
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے دورانِ پرواز سیٹلائٹ کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز (ان فلائٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز - آئی ٹی ایس) کی فراہمی کے لیے لائسنسنگ فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اس اقدام سے فضائی سفر کے دوران مسافروں کو بہتر انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی۔فریم ورک کے تحت لائسنس یافتہ سروس فراہم کنندگان، پاکستان سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) کے ساتھ رجسٹرڈ سیٹلائٹس کے ذریعے ، پی ٹی اے کی لائسنسنگ شرائط و ضوابط کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ طیاروں کو ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کر سکیں گے ، پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والے ٹرانزٹ طیاروں کے لیے متعلقہ شرائط و ضوابط کی تکمیل سے مشروط پی ٹی اے سے این او سی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا،دورانِ پرواز ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے آغاز سے مسافروں کو بلاتعطل انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئیں گی، یہ ملک میں ڈیجیٹل رابطوں کے فروغ کے لیے پی ٹی اے کی کاوشوں کا تسلسل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments