بچوں کا استحصال روکنے کے قانون پرعمل ضروری:آصفہ بھٹو
13سالہ فاطمہ اصغر کی موت،حالات کاجائزہ لیکر انصاف پر سمجھوتہ نہ کیا جائے گھریلو ملازم بچوں کو بدسلوکی سے بچانے کیلئے اجتماعی کوشش کی ضرورت:خاتون اول
اسلام آباد (نامہ نگار)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں 13سالہ فاطمہ اصغر کی المناک موت پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور ہمارے معاشرے میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔ منگل کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول نے کہا کہ کسی بھی بچے کو تشدد، بدسلوکی یا استحصال کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے ،انہوں نے زور دیا کہ بچوں کے استحصال کی روک تھام کے لئے قانون پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،خاتون اول نے اس بات پر زور دیا کہ فاطمہ اصغر کی موت کے حالات و واقعات کا جائزہ لیکر انصاف پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو ملازمتوں سے وابستہ بچوں کو بدسلوکی اور استحصال سے بچانے کے لئے اجتماعی کوششوں کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments