حکومت ڈیلی ویجز پر ہے جب حکم آئیگا آپ فارغ تویہ چلے جائیں گے :شاہد خاقان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ڈیلی ویجزپر ہے جب حکم آئے گا کہ آپ فارغ ہیں تو چلے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک کے ہر مسئلے کی جڑ عوام کی رائے کا احترام نہ کرنا ہے اور موجودہ حکومت عوام کی رائے سے آئی اور نہ ہی عوام کی رائے سے جائے گی،یہ حکومت خطرے میں تو ہے لیکن ان سے بہتر نوکری کوئی نہیں کر سکتا۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا اگر نواز شریف 8 فروری 2024ء کو کہہ دیتے کہ ہم الیکشن ہار گئے ہیں تو آج حالات مختلف اور بہتر ہوتے ، میاں صاحب کی عزت اور جماعت عوام میں مقبول ہوتی۔شاہد خاقان نے مزید کہا کہ ہائبرڈ نظام پر محسن نقوی نے کہا کہ یہ نہیں چل رہا تو میں ان کی اس بات سے اختلاف نہیں کر سکتا،بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال نہ لے جانا چھوٹی حرکت ہے ، تاہم ایسی حرکتیں بانی پی ٹی آئی بھی کرتے رہے ہیں ، اس لیے اب یہ سارے ہی جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments