قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل

قومی بچت سکیموں پر منافع  کی شرح میں ردوبدل

اسلام آباد(دنیا نیوز)قومی بچت کے ادارے نے مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا۔ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن میں بعض سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس کے منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 جبکہ متعدد سکیموں کی سابقہ شرحیں برقرار رکھی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس ،سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس کے ابتدائی 5 منافعوں کی شرح 11 اعشاریہ 8 فیصد، چھٹے منافع کی شرح 12 اعشاریہ 8 فیصد پر برقرار رہے گی۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12.12 فیصد برقرار رکھی گئی ہے ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہدا فیملی اکاؤنٹس پر بھی سرمایہ کاروں کو پہلے کی طرح 12اعشاریہ 96 فیصد منافع ملتا رہے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع میں اضافہ کیا ہے ۔نئی شرحوں کے تحت 3 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 11 اعشاریہ 56 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر 11 اعشاریہ 90 فیصد اور ایک سالہ سرٹیفکیٹس پر 12 اعشاریہ 14 فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے ۔اعلامیے کے مطابق عام سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح اب 10 اعشاریہ 50 فیصد ہوگی۔ سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے ایک سالہ منصوبے کے لیے شرح 12 اعشاریہ 04 فیصد مقرر کی گئی ہے ، جبکہ سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے تین سالہ منصوبے پر منافع 11 اعشاریہ 98 فیصد کر دیا گیا ہے ۔مزید برآں سروا اسلامی ٹرم سرٹیفکیٹ کے 5 سالہ منصوبے کی شرح 12.12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے ، جبکہ سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ کیلئے متوقع منافع کی شرح بڑھا کر12 اعشاریہ 04 فیصد کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...