بجلی کی قیمت میں 2روپے 88پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان
اسلام آباد (دنیا نیوز) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرا دی ،درخواست کے مطابق اکتوبر کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو 10 ارب 35 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر 26 نومبر کو سماعت کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر ایک ماہ میں مجموعی طور پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments