پاکستان میں معدنی وسائل کی تحقیق، برطانیہ سے معاہدہ پراتفاق

پاکستان میں معدنی وسائل کی  تحقیق، برطانیہ سے معاہدہ پراتفاق

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل سروے اداروں کے درمیان پاکستان میں ارضیاتی تحقیق کے فروغ کے لیے معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔

 معاہدے کے تحت پاکستان میں معدنی وسائل کی ذمہ دارانہ اور شفاف ترقی کے لیے تحقیق، جدید ارضیاتی سروے اور تکنیکی مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا۔برطانوی ریمیٹ (REMIT) پروگرام کے تحت پاکستانی جیولوجیکل سروے کے عملے کو جدید ارضیاتی سروے اور نقشہ سازی کی تربیت فراہم کی گئی ہے ، جبکہ یہ پروگرام پاکستان کے معدنی شعبے میں جدید ارضیاتی تحقیق، تکنیکی استعداد کار میں اضافے اور تربیت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ قرار دیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...