خیبر پختونخوا میں 100اور 180روزہ ایکشن پلان پر کام جاری
سو روزہ تعلیمی منصوبے کے تحت 61منصوبوں کیلئے 79کروڑ روپے مختص 180روزہ منصوبہ کے 31منصوبوں کیلئے 5 ارب رکھے گئے ،محکمہ تعلیم کی بریفنگ
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)خیبرپختونخوا کے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع اقدامات جاری ہیں ۔ گورنر ہاؤس پشاور میں خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی ایڈوائزر برائے تعلیم ڈاکٹر سید عامر عبداللہ، اعلیٰ سول افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ایڈوائزر ایجوکیشن ڈاکٹر سید عامر عبداللہ نے شرکا کو بتا یا ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور مالی نظم و ضبط کے لیے 100 اور 180 روزہ ایکشن پلان پر کام جاری ہے ۔ 100 روزہ تعلیمی منصوبے کے تحت 61 منصوبوں کے لیے 79 کروڑ روپے جبکہ 180 روزہ منصوبے کے تحت 31 منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 92 منصوبوں کے لیے 5 ارب 79 کروڑ روپے کا بجٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ان منصوبوں میں 424 سکولوں کی سولرائزیشن، 15 سکولوں کو ماڈل سکولز میں تبدیل کرنا، آئی ٹی لیبارٹریز کا قیام اور طالبات کے سکولوں کی اپ گریڈیشن شامل ہے ۔وزیراعظم کے خصوصی منصوبوں کے تحت تعلیم، آئی ٹی اور سکلز ڈویلپمنٹ کے 11 منصوبوں کے لیے 16 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments