خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ دار بلاول ہونگے، مصطفی کمال
لاڑکانہ سے کراچی تک مہاجروں کی دکانیں جلیں، بی بی کو قتل مہاجروں نے نہیں کیا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 18 برسوں سے پیپلز پارٹی کی حکمرانی ہے لیکن اس کے باوجود شہری علاقوں کے عوام کو ان کا آئینی 40 فیصد کوٹہ بھی نہیں دیا جا رہا، جبکہ دیہی کوٹہ ختم ہونے کے بعد جعلی ڈومیسائل بنا کر شہری کوٹہ بھی فروخت کر دیا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بچانے کے لیے نئے صوبے ناگزیر ہیں، خون کا ایک قطرہ بھی بہا تو ذمہ داری بلاول پر ہوگی۔وزیراعظم کی جانب سے ہیپاٹائٹس فری پاکستان پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ آج ہم ایک اہم دن کے حوالے سے یہاں یکجا ہوئے ہیں، 7 ہزار روپے کا ٹیسٹ حکومت شہریوں کے لیے بالکل مفت کر رہی ہے ۔ یہ 70 ارب روپے کا مکمل پروجیکٹ ہے ، جس کے لیے ہمیں ایک ارب روپے ملے اور ہم نے اسلام آباد سے اسکریننگ کا آغاز کیا ہے ۔بلاول کے بیان پردکھ ہوا،لاڑکانہ سے لے کر کراچی تک مہاجروں کی دکانوں کو جلایا گیا، بی بی کو قتل مہاجروں نے نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments