سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی گھر میں مبینہ طور پر قتل

سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی گھر میں مبینہ طور پر قتل

گلادباکر قتل کیا گیا،ذرائع ، 3لگژری گاڑیاں ، اسلحہ، قیمتی سامان،گارڈز غائب مقتول گھر میں اکیلے تھے ،ملازمین کی تلاش ،میت پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

جلالپور بھٹیاں،حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ور کس لیاقت عباس بھٹی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گھر سے تین لگژری گاڑیاں غائب، اسلحہ، قیمتی سامان اورسکیورٹی گارڈز غائب ہیں جبکہ ان کا ذاتی اسلحہ بھی رہائش گاہ سے غائب پایا گیا ہے ۔ملازمین کا سراغ لگانے ، گاڑیاں برآمد کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔آر پی او خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ لیاقت بھٹی کے گلے پر رسی کا واضح نشان ہے ۔ قریبی ذرائع نے بتایاہے کہ لیاقت عباس بھٹی گھر میں اکیلے تھے ان کے بچے لاہور میں تھے ،وہ رات ساڑھے 11 بجے تک رہائش گاہ سے ملحقہ پلاٹ کی صفائی کرواتے رہے اس کے بعدرہائش گاہ چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق انہیں رسی سے گلادباکر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے ،گردن پر خراشوں کے نشان بھی موجود ہیں ، میت پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔ لیاقت عباس بھٹی دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی اور ایک مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، وہ سابق ایم این اے چو دھری مہدی حسن بھٹی کے چھوٹے بھائی اور موجودہ ایم این اے انیقہ مہدی بھٹی، ایم پی اے ضمیر الحسن بھٹی، سابق ایم این اے شوکت علی بھٹی اور سابق ضلعی ناظم مبشر عباس بھٹی کے چچا تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...