اسٹیبلشمنٹ کے سخت ردعمل پر بلاول نے نرمی دکھائی:سیٹھی
نواز شریف ،مریم کو پنجاب کی تقسیم قبول نہیں،ن لیگ چاہتی سامنا پی پی کرے دوبارہ الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی آ جائے گی:آج کی بات سیٹھی کیساتھ میں تجزیہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہا ہے کہ صدرزرداری اپنے آپ کو تھوڑا سا بلاول سے دور کررہے ہیں،یہ کوئی اہم بات نہیں ،اہم بات یہ ہے کہ بلاول نے بہت سخت زبان استعمال کی ہے ،اس کا ردعمل بھی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سخت آیا، اس کے بعد بلاول نے تھوڑی سی نرمی دکھائی ہے ، پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا اگرپیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم پر راضی ہوجاتی ہے ، جس میں کراچی ان کے ہاتھ سے نکل جاتا ہے ،تو پیپلزپارٹی کیلئے مسائل پیدا ہوجائیں گے ،پیپلزپارٹی سروائیو نہیں کرسکے گی،پیسے جو ملتے ہیں وہ سارے کراچی والے لے جائیں گے ،اس وقت پیپلزپارٹی کی حالت "ڈو آر ڈائی"والی ہے ،پیپلزپارٹی اس بات پر راضی نہیں ہوگی کہ ان سے کراچی لیا جائے ،اس حوالے سے پیپلزپارٹی کو حکومت سے الگ ہوناپڑا تو یہ الگ بھی ہوسکتے ہیں،اپوزیشن میں نہ بھی بیٹھیں،یہ کہیں گے ہم ووٹ نہیں ڈالیں گے ،بات سیدھی سی ہے کہ یا تو پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دے یا پیپلزپارٹی ساتھ دے ، اگرپیپلزپارٹی ساتھ نہیں دیتی تو یہ بات آگے نہیں چل سکتی، کوئی ریفرنٖڈ م نہیں ہوگا، کوئی ڈبیٹ نہیں ہوگی، یہ کام صرف دھمکیوں کے ساتھ نہیں ہوسکے گا۔
پیپلزپارٹی اور زرداری نے پہلے بھی مار کھائی ہے ،اگر ایسا ہوا تو پیپلزپارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نوازبھی پنجاب کی تقسیم قبول نہیں کریں گے کہ مریم صرف لاہور کی وزیراعلیٰ رہ جائیں،ن لیگ خاموش ہے ، انکے چند لوگ صرف بول رہے ہیں،وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈیبیٹ ہو نے دیں،میراخیال ہے ،اس کام کیلئے ن لیگ ساتھ نہیں دے گی، مگر ن لیگ چاہتی ہے کہ سامنا پیپلزپارٹی کرے ، ایک بات بلاول نے کہی ہے کہ دوبارہ الیکشن کرادیں، میں 6 ماہ بعد مینڈیٹ لے کر آجاؤں گا،الیکشن کرانا کسی صورت قبول نہیں ہے ،اگر دوبارہ الیکشن ہوئے تو پھر پی ٹی آئی ا ٓجائے گی ، جو مقبولیت اور اس وقت جو ملک کے حالات ہیں اب تو فارم 47 سے بھی آگے جانا پڑے گا جو کہ مشکل ہے ، پیپلز پارٹی بھی جیت جائے گی،ہوسکتا ہے مولانا فضل الرحمن بھی جیت جائیں،اس وقت ن لیگ مقبول نہیں ہے ، پہلے شاید آپ سمجھ سکتے تھے کہ چانس تھا مگر وہ ہر جگہ ڈاؤن ہیں، مریم نواز کی کوششوں کے باوجود یہ غلط فہمی ہے کہ وہ پاپولر ہیں، ایسی کوئی بات نہیں، حقائق اس کے برعکس ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments