بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نئے صوبوں کا مطالبہ زور پکڑ گیا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان بھر کے عوام نے ناقص کارکردگی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر سخت تنقید کرتے ہوئے نئے انتظامی یونٹ کے قیام کا پرزور مطالبہ کر دیا ہے ۔
کراچی، کوئٹہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں کے شہریوں نے مہنگائی، بے روزگاری اور بدانتظامی کے خاتمے کے لیے نئے صوبوں کی حمایت کر دی۔پاکستان بھر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ، نئے صوبے بنیں گے تو نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ بڑھتی آبادی اور بے پناہ مسائل کے پیش نظر ملک کو اب چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنا پڑے گا۔ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے سے تعلیم، روزگار اور صحت جیسی سہولیات ہر شہر میں پہنچائی جا سکیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments