دالبندین میں آئی ای ڈی دھماکا ،3نوجوان جاں بحق
چاغی (نامہ نگار) بلو چستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب کرگوشکان میں پیش آنے والے آئی ای ڈی دھماکے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوان پکنک کے لئے جا رہے تھے کہ پہلے سے نصب آئی ای ڈی کی زد میں آگئے ۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عرفان، سہیل اور الطاف کے نام سے ہوئی ہے ، جن کا تعلق دالبندین شہر سے تھا۔ تینوں آپس میں ماموں زاد اور خالہ زاد رشتہ دار تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments