پاکستان کیساتھ معدنیات میں تعاون ٹرمپ کی ترجیحات :امریکہ
امریکی کمپنیاں کان کنی، پراسیسنگ ریفائننگ کے شعبوں میں مہارت فراہم کرینگی
اسلام آباد (دنیا نیوز)امریکا نے پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون ٹرمپ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے مختلف ملاقاتوں اور سرگرمیوں کے دوران کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر اہم معدنیات کے شعبے میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہے ، جس سے دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان کین ہیرلسن کے مطابق پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار امریکی کمپنیاں کان کنی، پراسیسنگ اور ریفائننگ کے شعبوں میں عالمی معیار کی مہارت فراہم کریں گی، امریکی سرمایہ کاری سے پاکستانی شہریوں کے لئے روزگار اور تربیت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ،ترجمان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے اور یہ شعبہ اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments