مہنگائی میں 0.65فیصد کمی کے باوجود 23اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
اسلام آباد(دنیا نیوز)ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.65فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 10.41 فیصد کی سطح پر آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 30.55 فیصد کمی ہوئی جبکہ پیاز 9.17 فیصد، ایل پی جی 6.46 فیصد، پٹرول 3.87 فیصد، ڈیزل 2.46 فیصد اور دال مونگ 0.54 فیصد سستی ہوئی۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی قیمت میں 8.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آلو 8.07 فیصد، آٹا 4.42 فیصد، مرغی 3.01 فیصد، کیلے 1.74 فیصد اور کپڑے جارجٹ کی قیمت میں 1.40 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی 87.99 فیصد، آٹا 44.20 فیصد اور بجلی کے سہ ماہی ٹیرف میں 36.30 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈیزل 24.84 فیصد، مرغی 24.35 فیصد، پیاز 24.05 فیصد اور پٹرول 21.35 فیصد مہنگا ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments