ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (اے پی پی)الیکشن کمیشن پاکستان نے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲ تارڑ کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲ تارڑ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ وزیر اطلاعات کے وکیل سجیل سواتی نے دوران سماعت کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی بہت عزت کرتے ہیں، عطا اﷲ تارڑ کے دورے کا مقصد ذاتی تھا، الیکشن مہم نہیں۔ وہ ذاتی وکیل کی دعوت پر گئے تھے ، عطا اﷲ تارڑ ذمہ دار پارلیمنٹیرین ہیں، کوئی ایسا کام نہیں کر سکتے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو، اس کے باوجود ہم کمیشن کے سامنے خود کو پیش کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments