ریفرنڈم آئینی شق کا متبادل نہیں :رضاربانی

ریفرنڈم آئینی شق کا  متبادل نہیں :رضاربانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریفرنڈم آئین کے آرٹیکل 239(4) کا متبادل نہیں ہو سکتا، کسی صوبے کی علاقائی حدود میں تبدیلی کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کے کل ارکان کی دو تہائی اکثریت ضروری ہے ۔

سینیٹر رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ریفرنڈم کے انعقاد کے باوجود صوبے کی حدود میں تبدیلی کے لیے آئین میں طے شدہ طریقہ کار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان میں ریفرنڈم کی تاریخ بتاتی ہے کہ آمروں نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے اس طریقہ کار کو استعمال کیا، جبکہ ماضی میں ریفرنڈم کے نتائج بھی مشکوک رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...