سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس فورس اسلام آباد کو 20نئی گاڑیاں فراہم
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس فورس کی آپریشنل صلاحیت بہتر بنانے اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل یقینی بنانے کے لیے 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے نئی گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب ہوئی، جہاں گاڑیاں باضابطہ طور پر فورس کے حوالے کی گئیں ۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور SWAT فورس کے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments