پی پی اپنے مفادکے مطابق آئین، جمہوریت کی تشریح کرتی، متحدہ

پی پی اپنے مفادکے مطابق آئین، جمہوریت کی تشریح کرتی، متحدہ

کراچی سے اوباڑو تک عوام پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، پریس کانفرنس

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے کہا ہے کہ صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم کی بات کرنا کوئی غیر آئینی عمل نہیں، بلاول بھٹو کے بیان اور رویے کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اپنے مفادات کے مطابق آئین و جمہوریت کی تشریح کرتی ہے ، پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچانے والے تمام اقدامات آئینی اور جمہوری بن جاتے ہیں۔سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ عوام کو بااختیار بنانے کی بات ہو تو سیاسی جماعتوں کو اپنی دکانیں بند ہونے کا خوف لاحق ہو جاتا ہے ، بڑی سیاسی جماعتیں عام پاکستانیوں کے حقوق کی بات کیوں نہیں کرتیں، پیپلز پارٹی نے پورے سندھ سے میئرز اور چیئرمینز کو بلا کر پریس کانفرنس کرا دی، کیا پیپلز پارٹی کے وزرا اور ترجمان کم پڑ گئے تھے جو بلدیاتی نمائندوں کو بلانا پڑا، پیپلز پارٹی کی حکومت نے پورے سندھ کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں نے اپنے دور میں باتوں کے علاوہ کیا کیا ہے ۔علی خورشیدی نے کہاپنجاب میں نئے صوبوں کی بات ہوتی ہے تو وہاں خونریزی کی دھمکیاں نہیں دی جاتیں ۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے میئرز اور چیئرمینز اپنے مینڈیٹ کی حقیقت بتائیں، جعلی مینڈیٹ پر آنے والے کس حیثیت سے بات کر رہے ہیں، کراچی سے اوباڑو تک عوام پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، پیپلز پارٹی اپنی ناکامیوں پر بہانے بنانے کے بجائے جواب دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...