اسلام آبادہائیکورٹ:اتوار بازار کے سٹال ہولڈر کا سامان ہٹانے سے روک دیا

اسلام آبادہائیکورٹ:اتوار بازار کے سٹال ہولڈر کا سامان ہٹانے سے روک دیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے آئندہ سماعت تک وفاقی دارالحکومت کے اتوار بازار کے سٹال ہولڈر کا سامان ہٹانے اور بے دخل کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے سٹال میں رات بھر سامان رکھنے سے روکنے کی حد تک ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزار کا نہ سامان اور نہ ہی سٹال سے نکالا جائے ۔جبکہ انتظامیہ نوٹیفکیشن کی باقی شقوں پر عملدرآمد کے لیے کارروائی آگے بڑھا سکتی ہے ، عدالت نے ضلعی انتظامیہ و دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...