زیتون کی صنعت کو ترقی دینا نا گزیر

 زیتون کی صنعت کو ترقی دینا نا گزیر

اسلام آباد(نامہ نگار ) وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیتون کی صنعت کو ترقی دینا ضروری ہے تاکہ کسانوں کی آمدن میں پائیدار اضافہ اور خوردنی تیل کی درآمدات پر انحصار میں کمی ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان میں زیتون کی ترقی کا پروگرام محض پودوں کی تقسیم تک محدود نہیں رہنا چاہیے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں اب تک تقریباً 76 لاکھ زیتون کے پودے تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ سالانہ تقریباً 6 سے 7 لاکھ پودے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ تقسیم شدہ پودوں کی بقا کی شرح، زیرِ کاشت پیداواری رقبے اور پھل دینے والے درختوں کی تعداد کا جامع جائزہ لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...