باجوڑ:تبلیغی مرکز کی چھت گر گئی، 2جاں بحق ، 5زخمی
باجوڑ (اے پی پی)باجوڑ کی تحصیل خار میں تبلیغی مرکز کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 باجوڑ کی امدادی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا۔جاں بحق افراد میں دوست علی اور محمد جبکہ زخمیوں میں منصور، یونس، نور علی جان، ریحان اﷲ اور مروان خان شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments